اہل سنت وجماعت کے عقائد و مسائل کا ترجمان
خادم اہل سنت وجماعت ابواسامہ ظفرالقادری بکھروی حفظہ اللہ
وحدانیت ربانی بائبل کی زبانی
Get link
Facebook
X
Pinterest
Email
Other Apps
وحدانیت ربانی----- بائبل کی زبانی
تحقیق وتحریر:ابواسامہ ظفرالقادری بکھروی جب میں بائبل کا مطالعہ کرتا ہوں تو مجھے جا بجا اللہ رب العزت دکی وحدانیت کا سبق ملتا ہے۔ لیکن جب عیسائیت کو دیکھتا ہوں تو وہ مشرکانہ عقائد کا مغلوبہ نظر آتا ہے۔آیئے دیکھتے ہیں کہ بائبل میں ’’وحدانیت ربانی‘‘ کے جلوے کیسے ہیں،مگر بائبل کے ماننے والے اس سے انکاری ہیں۔۱)۔بائبل صفحہ ۱۷۱ ،کتاب استثناء،باب ۵ آیت ۷ تا ۱۰ طبع بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور میں ہے۔ اور اسی طرح خروج باب ۲۰ آیت ۳ تا ۶ میں ہے!’’ میرے آگے تو اور معبودوں کو نہ ماننا۔(۷) تو اپنے لیے کوئی تراشی ہوئی مورت نہ بنانا نہ کسی چیز کی صورت بنانا جو اوپر آسمان میں نیچے زمین پر یا زمین کے نیچے پانی میں ہے۔(۸) تو ان کے آگے سجدہ نہ کرنا، اور نہ ان کی عبادت کرنا،کیونکہ میں خداوند تیرا خدا غیور خدا ہوں۔اور جومجھ سے عداوت رکھتے ہیں ان کی اولاد کو تیسری اور چوتھی پشت تک باپ دادا کی بدکاری کی سزا دیتا ہوں۔(۹) اور ہزاروں پر جو مجھ سے محبت رکھتے اور میرے حکموں کو مانتے ہیں رحم کرتا ہوں۔‘‘(۱۰)۲)۔بائبل صفحہ ۱۷۲ ،کتاب استثناء،باب ۶، آیت ،۵،۴ طبع بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور میں ہے!’’سن اے اسرائیل! خداوند ہمارا خدا ایک ہی خداوند ہے۔(۴) تو اپنے سارے دل اور اپنی ساری جان اور اپنی ساری طاقت سے خداوند اپنے خدا سے محبت رکھ‘‘۔(۵)۳)۔بائبل صفحہ نمبر ۱۲۰،احبار باب ۲۶،آیت ۲،۱ طبع بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور میں ہے!’’تم اپنے لیے بت نہ بنانا اور نہ کوئی تراشی ہوئی مورت یا لاٹ اپنے لیے کھڑی کرنا، اور اپنے ملک میں کوئی شبیہہ دار پتھر رکھنا کہ اُسے سجدہ کرو۔اس لیے کہ میںخداوند تمہارا ہوں۔(۱)تم میرے سبتوں کو ماننا اور میرے مقدس کی تعظیم کرنا میں خداوند ہوں۔(۲)۴)۔بائبل صفحہ ۳۸۲،سلاطین ۲،باب ۱۷ آیت ۳۵ تا ۴۱ طبع بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور میں ہے:’’ان ہی سے خداوند نے عہد باندھ کر ان کو یہ تاکید کی تھی کہ تم غیر معبودوں سے نہ ڈرنا اور ان کو سجدہ کرنا،نہ پوجنا اور نہ ان کے لیے قربانی کرنا۔(۳۵)بلکہ خدا وند جو بڑی قوت اور بلند بازو سے تم کو ملک مصر سے نکال لایا ،تم اسی سے ڈرنا اور اسی کو سجدہ کرنا،اور اسی کے لیے قربانی گذارنا۔(۳۶)اور جو جو آئین اور رسم اور جو شریعت اور حکم اُس نے تمہارے لیے قلم بند کیے اس کو سدا ماننے کے لیے احتیاط رکھنا،اور تم غیر معبودوں سے نہ ڈرنا۔(۳۷)اور اُس عہد کو جو میں نے تم سے کیا ہے تم بھول نہ جانا،اور نہ تم غیر معبودوں کا خوف ماننا۔(۳۸)بلکہ تم خداوند اپنے خدا کا خوف ماننا،اور وہ تم کو تمہارے سب دشمنوں کے ہاتھ سے چھڑائے گا۔(۳۹)لیکن انھوں نے نہ مانا بلکہ اپنے پہلے دستور کے مطابق کرتے رہے۔(۴۰)سو یہ قومیں خداوند سے بھی ڈرتی رہیں۔اسی طرح ان کی اولاد اور اُن کی اولاد کی نسل بھی جیسا ان کے باپ دادا کرتے تھے،ویسا وہ بھی آج کے دن تک کرتی ہیں۔(۴۱)۵)۔بائبل صفحہ ۶۹۶ ،کتاب یسعیاہ،باب ۴۴ ،آیت ۶ طبع بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور میں ہے:’’خداوند اسرائیل کا بادشاہ اور اس کا فدیہ دینے والا رب الافواج یوں فرماتا ہے کہ مین اوّل اور میں ہی آخر ہوں۔اور میرے سوا کوئی خدا نہیں۔(۶)۶)۔بائبل صفحہ ۶۹۷،یعسیاہ ،باب ۴۴ ،آیت ۲۴ طبع بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور میں ہے:’’خداوند تیرا فدیہ دینے والا جس نے رحم ہی سے تجھے بتایا یوں فرماتا ہے کہ میں خداوند سب کا خالق ہوں۔ میں ہی اکیلا آسمان کو تاننے والا اور زمین کو بچھانے والا ہوں۔ کون میرا شریک ہے۔(۲۴)۷)۔بائبل صفحہ ۷۳۸،یرمیاہ، باب ۲۵،آیت ۶ بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور میں ہے:’’اور غیرمعبودوں کی پیروی نہ کرو۔ان کی عبادت و پرستش کرو اور اپنے ہاتھوں کے کاموں سے مجھے غضبناک نہ کرو۔ اور میں تم کو کچھ ضرر نہ پہنچائوں گا۔(۶)۸)۔بائبل صفحہ۴۸۰،تحمیاہ،باب ۹،آیت ۶،۵طبع بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور میں ہے:’’ پھر یشوع اور قدمی ایل اور بانی اور حسبیناہ اور سربیاہ اور ھودیا اور سبنیاہ اور فتحیاہ لاویوں نے کہا !کھڑے ہو جائو اور کہو خداوند ہمارا خدا ازل سے ابد تک مبارک ہے۔ تیرا جلالی نام مبارک ہو،جو سب حمد و تعریف سے بالا ہے۔(۵) تو ہی اکیلا خداوند ہے تو نے آسمان اور آسمانوں کے آسمان کو اور ان کے سارے شکر کو اور زمین کو اور جو کچھ اُس پر ہے اور سمندروں کو اور جو کچھ ان میں ہے بنایا،تو ان سبھوں کا پروردگار ہے۔اور آسمان کا لشکر تجھے سجدہ کرتا ہے۔(۶)۹)۔بائبل صفحہ ۳۸۴،سلاطین ۲،باب ۱۹،آیت ۱۵ طبع بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور میں ہے:’’اور حزقیاہ نے خداوند کے حضور یوں دعا کی!اے خداوند اسرائیل کے خدا کروبیوں کے اوپر بیٹھنے والے تو ہی اکیلا زمین کی سب سلطنتوں کا خدا ہے۔ تو نے ہی آسمان اور زمین کو پیدا کیا۔(۱۵)۱۰)۔بائبل صفحہ ۶۹۸،یسعیاہ،باب ۴۵،آیت ۲۲،۲۱ طبع بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور میںہے:’’تم منادی کرو اور ان کو نزدیک لائو۔ہاں وہ باہم مشورت کریں۔کس نے قدیم ہی سے ظاہر کیا؟ کس نے قدیم ایام میں اس کی خبر پہلے ہی سے دی ہے؟ کیا میں خداوند ہی نے یہ نہیں کیا؟ سو میرے سوا کوئی خدا نہیں ہے۔صادق القول اور نجات دینے والا خدا میرے سوا کوئی نہیں۔(۲۱) اے انتہائی زمین کے سب رہنے والو! تم میری طرف متوجہ ہو۔ اور نجات پائو کیونکہ میں خدا ہوں اور میرے سوا کوئی نہیں۔(۲۲)۱۱)۔بائبل صفحہ ۶۹۷،یسعیاہ،باب ۴۵،آیت ۵ تا ۷ طبع بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور میں ہے:’’میں ہی خداوند ہوں اور کوئی نہیں میرے سوا کوئی خدا نہیں۔میں نے تیری کمر باندھی، اگرچہ تو نے مجھے نہ پہچانا۔(۵) تا کہ مشرق سے مغرب تک لوگ جان لیں کہ میرے سوا کوئی نہیں۔ میں ہی خداوند ہوں،میرے سوا کوئی دوسرا نہیں۔(۶) میں ہی روشنی کا موجد اور تاریکی کا خالق ہوں۔میں سلامتی کا بانی اور بلا کو پیدا کرنے والا ہوں۔میں ہی خداوند یہ سب کچھ کرنے والا ہوں۔(۷)۱۲)۔بائبل صفحہ ۴۲۹ تواریخ ۲ ،باب ۶ ،آیت ۱۴ طبع بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور میں ہے:’’ اور کہنے لگا اے خداوند اسرائیل کے خدا تیری مانند نہ تو آسمان میں نہ زمین پر کوئی خدا ہے۔۱۳)۔بائبل صفحہ ۵۵۵،زبور،باب ۴۸،آیت ۱۴ طبع بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور میں ہے:’’کیونکہ یہی خدا ابد الآباد ہمارا خدا ہے۔یہی موت تک ہمارا ھادی رہے گا۔۱۴)۔بائبل صفحہ ۵۵۶،زبور،باب ۵۰،آیت ۷ طبع بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور میں ہے:’’اے میری اُمت سن میں کلام کروں گا،اور اے اسرائیل میں تجھ پر گواہی دوں گا،خدا تیرا میں ہی ہوں۔۱۵)۔بائبل صفحہ ۵۷۶،زبور،باب ۸۱،آیت ۹،۱۰طبع بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور میں ہے:’’تیرے درمیان کوئی غیر معبود نہ ہو اور تو کسی غیر معبود کو سجدہ نہ کرنا،خداوند تیرا خدا میں ہوں۔۱۶)۔بائبل صفحہ ۵۷۸،زبور،باب۸۶،آیت ۸ تا ۱۰ طبع بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور میں ہے:’’یارب! معبودوں میں تجھ سا کوئی اور تیری صنعتیں بے مثال ہیں۔یا رب! سب قومیں جن کو تو نے بنایا آکر تیرے حضور سجدہ کریں گی۔اور تیرے نام کی تمجید کریں گی۔کیونکہ تو بزرگ ہے۔اور عجیب و غریب کام کرتا ہے۔تو ہی واحد خدا ہے۔۱۷)۔بائبل صفحہ ۴۷(نیا عہد نامہ) انجیل مرقس باب ۱۲،آیت ۳۰،۲۹ طبع بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور میں ہے:’’یسوع نے جواب دیا اوّل یہ ہے اے اسرائیل سُن خداوند ہمارا ایک ہی خداوند ہے۔(۲۹)اور تو خداوند اپنے خدا سے اپنے سارے دل اور اپنی ساری جان اور اپنی ساری عقل اور اپنی ساری طاقت سے محبت رکھ۔(۳۰)۱۸)۔بائبل صفحہ ۸۵۷(پرانا عہد نامہ)یو ۔ایل،باب ۲،آیت ۲۷ طبع بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور میں ہے:’’تب تم جانو گے کہ میں اسرائیل کے درمیان ہوں۔ اور میں خدا وند تمہارا خدا ہوں۔ اور کوئی دوسرا نہیں۔اور میرے لوگ کبھی شرمندہ نہ ہو ں گے۔(۲۷)۱۹)۔بائبل صفحہ ۸۹۳(پرانا عہد نامہ) ملاکی،باب ۳،آیت ۶ طبع بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور میں ہے:’’کیونکہ میں خدا وند لا تبدیل ہوں۔ اسی لیے اے بنی یعقوب تم نیست نہیں ہو ئے۔۲۰)۔بائبل (نیا عہد نامہ) صفحہ ۱۰۱،انجیل یوحنا ،باب ۱۷،آیت ۳ طبع بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور میں ہے:’’اور ہمیشہ کی زندگی یہ ہے کہ وہ تجھ خدائے واحد اور برحق کو اور یسوع مسیح کو جیسے تو نے بھیجا ہے جانیں‘‘۔بائبل کی مندرجہ بالا عبارات سے ثابت ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰدواحد ہے ،اور اس کے سوا کسی کی عبادت ،پوجا اور پرستش جائز نہیں۔اور اس کا کوئی ہمسر و شریک نہیں۔ اور عقیدہ تثلیث قطعاً جائز نہیں۔اللہ تعالیٰ دکی بارگاہ میں دعا ہے کہ حق واضح ہونے کے بعد اسے قبول کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔Oوما توفیقی الا بااللہ العلی العظیمO
Comments
Post a Comment